رمضان سہولت بازار سے عوام کو بہت بڑا ریلیف مل رہا

رمضان سہولت بازار سے عوام کو بہت بڑا ریلیف مل رہا

رمضان سہولت بازار سے عوام کو بہت بڑا ریلیف مل رہا عوام سستی اشیاء کی خریداری سے مستفید ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ رمضان سہولت بازار سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی خریداری سے بہت بڑا ریلیف مل رہا ہے جو حکومت پنجاب کا عوامی ریلیف ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عوام رمضان سہولت بازار سے سستی اشیاء کی خریداری اور بچت سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست ویژن کے تحت رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، تا کہ مستحق افراد کی بروقت مالی معاونت کی جا سکے ، جبکہ شہریوں کی عزت نفس کو مقدم رکھتے ہوئے امداد کے حصول کیلئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے ، اس اقدام کا مقصد رمضان میں عوام کو خصوصاً غریب اور مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف دینا ہے ، عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں