ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جدید برن یونٹس کا قیام خواب بن کر رہ گیا

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جدید برن یونٹس کا قیام خواب بن کر رہ گیا

بروقت طبی امداد نہ ملنے سے جھلسے ہوئے مریض اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ، مریضوں کویونٹ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے والے لوگوں کو راولپنڈی کھاریاں کے ہسپتالوں میں بھیجا جاتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود ریجن بھر کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جدید برن یونٹس کا قیام خواب بن کر رہ گیا ہے ، مطلوبہ سہولیات سے مزین برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے والے لوگوں کو راولپنڈی’ کھاریاں کے ہسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے بروقت طبی امداد نہ ملنے سے جھلسے ہوئے مریض اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان افراد کی بڑھتی ہوئی اموات کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے تمام ریجن کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کم از کم 10 بیڈز پر مشتمل برن یونٹ کے قیام کا اعلان کیا گیا مگر سالہاسال گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا، اس حوالے سے مقامی افسران کی طرف سے فیزبیلٹی رپورٹس کی تیاری کا کام بھی ارباب اختیار کی چشم پوشی کے باعث ادھورا پڑا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارکان اسمبلی اس سلسلہ میں عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں