ما ئنز لیبر ویلفیئر کمپلیکس کا منصوبہ ٹھب ہونے کا اندیشہ

ما ئنز لیبر ویلفیئر کمپلیکس کا منصوبہ ٹھب ہونے کا اندیشہ

منصوبہ کڑانہ ہلز کے مزدوراور ان کے خاندانوں کو صحت و تعلیم کے ساتھ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کیلئے شروع کیا گیاتھازمین کے حصول اور قانونی لوازمات کی تکمیل میں رکاوٹیں اس منصوبہ کی تاخیر کا موجب ،مزدوروں کی حالت زار کی تبدیلی ممکن نظر نہیں آ رہی، حکام نوٹس لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پہلے ‘‘مائنز لیبر ویلفیئر کمپلیکس ’’کا منصوبہ سیاست کی بھینٹ چڑ ھ کر ٹھپ ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا،یہ منصوبہ کڑانہ ہلز کے بیس ہزار سے زائد پہاڑی مزدوراور ان کے خاندانوں کو صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کیلئے شروع کیا گیاتھا، اس سلسلہ میں 119 جنوبی میں 42 کینال سرکاری اراضی کو موذوں قراردے کر محکمہ لیبر کا ہیڈ کوارٹر دفتر، مائنز وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، لیبر ویلفیئر ہسپتال، لیبر ویلفیئر گرلز ہائر سکنڈری سکول قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریح پروگراموں اور کھیلوں کی سہولیات کی بھی فراہمی کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہیں ذرائع کے مطابق متذکرہ زمین کے حصول اور قانونی لوازمات کی تکمیل میں رکاوٹیں اس منصوبہ کی تاخیر کا موجب ہیں، اور مزدوروں کی حالت زار کی تبدیلی ممکن نظر نہیں آ رہی ، جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں