کنڈے چیک کرنے کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں تاحال فعال نہ ہو سکیں

کنڈے چیک کرنے کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں تاحال فعال نہ ہو سکیں

کنڈے چیک کرنے کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں تاحال فعال نہ ہو سکیں کھلی مارکیٹ میں چیکنگ کے حوالے سے فرضی عملداری سے کام چلایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں زمینی حقائق کے برعکس جہاں سرکاری ریلیف پروگرام کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے وہاں محکمہ لیبر کی طرف سے حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ باٹ اور کنڈے چیک کرنے کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں تاحال فعال نہ ہو سکیں، اور گرانفروشی کے ساتھ ساتھ ناپ تول میں کمی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ،صوبائی حکومت کی ہدایت پر بھرپور کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ضلع میں اوزان و پیمائش کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے 8 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ،ذرائع کے مطابق کھلی مارکیٹ میں چیکنگ کے حوالے سے ابھی تک فرضی عملداری سے کام چلایا جا رہا ہے ، جس کے باعث اشیاء خوردونوش کے ناپ تول میں کمی کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر پیٹرول پمپوں کے پیمانوں کے متعلق بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں، اس حوالے سے کنٹرولر اوزان و پیمائش پنجاب کی طرف سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لیبر افسران پر واضح کیا گیاکہ کارکردگی بہتر نہ بنائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں