نوسربازی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے ہتھیا لئے

 نوسربازی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے ہتھیا لئے

نوسربازی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے ہتھیا لئے کاروبار میں جعلی چیک کے ذریعے 54لاکھ 18ہزار روپے لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور نوسربازی کی مختلف وارداتوں میں غنی پارک کے جاوید اختر سے اعجاز چانڈیو نے ادویات کے کاروبار میں جعلی چیک کے ذریعے 54لاکھ 18ہزار روپے ،اسی طرح سیٹلائٹ ٹاؤن کے سجاول علی سے محمد عرفان نے سولر پلیٹوں کے کاروبار میں جعلسازی کے ذریعے 12لاکھ روپے ،محمدیہ کالونی کے خداداد سے اس کے دوست محمد اسلم نے لانڈری کی مشین لگا کر مشترکہ کاروبار کرنے کا جھانسہ دے کر نوسربازی کے ذریعے پونے تین لاکھ روپے ،بچہ کلاں کے مانک خان سے محمد ارشد نے مکان خریدنے کا جھانسہ دے کر 11لاکھ روپے ہتھیا لئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں