بدنام زمانہ منشیات فروش خرم عرف خانی گرفتارکرلیا گیا

بدنام زمانہ منشیات فروش خرم عرف خانی گرفتارکرلیا گیا

بدنام زمانہ منشیات فروش خرم عرف خانی گرفتارکرلیا گیا قبضہ سے 1 کلو 220 گرام چرس برآمد ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او مڈھ رانجھا زید عبداﷲ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خرم عرف خانی کو گرفتارکر لیا، منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او مڈھ رانجھا زید عبداﷲ اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں