لاپتہ 16سالہ رہتاس اور 11 سا لہ ابوبکر 2گھنٹوں میں ہی ورثا کے حوالے
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے پکار 15کی کال پر ریسپانس کرکے سٹی ایریا سے لاپتہ ہونے والے 16سالہ رہتاس اور 11سالہ ابوبکر کو 2گھنٹوں میں ہی تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تھانہ سٹی پولیس میانوالی کو پکار 15کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ شیرمان خیل سٹی ایریا کے رہائشی رہتاس خان بعمر 16 سال اور ابوبکر بعمر 11 سال افطاری کے بعد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر مبشر مقصود اور انکی ٹیم نے پکار 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے فوری طور پر کالر احمد خان سے رابطہ کیا اور سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر دونوں لڑکوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچنگ کی اور 2 گھنٹوں میں ہی دونوں لڑکوں رہتاس اور ابوبکر کو ریلوے اسٹیشن سے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔