پولیس کا’’ڈالہ کلچر‘‘ کیخلاف کریک ڈاؤن،2 ملزم گرفتار

پولیس کا’’ڈالہ کلچر‘‘ کیخلاف کریک ڈاؤن،2 ملزم گرفتار

پولیس کا’’ڈالہ کلچر‘‘ کیخلاف کریک ڈاؤن،2 ملزم گرفتارویگو ڈالہ پر سوار ہو کر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کر رہے تھے ، اسلحہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا ‘ڈالہ کلچر’ کے خلاف کریک ڈاؤن،2 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، خطرناک ڈرائیونگ اور شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان گرفتار، ملزمان قاسم اور غلام نبی ایک ویگو ڈالہ پر سوار ہو کر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کر رہے تھے ، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی بلکہ شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔ ایس ایچ او بھلوال سٹی عبدالمعبود نے ٹیم کے ہمراہ روک کر چیک کیا تو ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ رائفل 223 بور بھی برآمد ہوئی، علاوہ ازیں ویگو ڈالا پر غیر قانونی بلیک پیپر بھی لگے ہوئے تھے ، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ڈالہ کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا، ملزمان حظرناک ڈرائیونگ، غیر قانونی اسلحہ رکھتے ہوئے شہریوں کے امن میں خلل پیدا کر رہے تھے ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں