رمضان سہولت بازار، نگہبان دستر خوان کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الالسلا م، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس جاوید سرور، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایگر یکلچر اکنامک مارکیٹنگ منیر احمد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرگرمیوں، رمضان سہولت بازار، نگہبان دستر خوان کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پیرا فورس کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کے حکومتی نر خنا مہ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں۔
اور مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ کے علاؤہ مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کے تما م بنیادی آئٹمز کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔اسد عباس مگسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازار میں بھی سبزی،فروٹ، گوشت، آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی بلا تعطل سپلائی اور نگہبان رمضان دستر خوان پر شہریوں کی افطاری کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے ۔