متعلقہ افسران کو نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہ کیا جائے ،کمشنر

 متعلقہ افسران کو نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہ کیا جائے ،کمشنر

متعلقہ افسران کو نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہ کیا جائے ،کمشنر اسپیشل انسپیکشن، کورٹ پروسیجر، اور اے ڈی سی آرز مانیٹرنگ شیڈول مرتب کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریونیو قانون میں ترامیم سے متعلق فالو اپ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے ڈی سی آرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات اور عمل درآمد پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ نئے قانون پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ریونیو افسران فیلڈ میں یکساں اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلدار اور متعلقہ افسران کو نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہ کیا جائے اور اسپیشل انسپیکشن، کورٹ پروسیجر، اور اے ڈی سی آرز مانیٹرنگ شیڈول مرتب کریں تاکہ ہر کیس بروقت نمٹایا جا سکے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں تقریباً تین ہزار کے قریب تقسیم ( ونڈا) کے کیسز زیر التوا ہیں، جن میں سرگودھا کے تقریباً 15 سو خوشاب کے 378، بھکر کے 369 اور میانوالی کے 809 کیسز شامل ہیں۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ نئے قانون کے مطابق تمام ریونیو افسران 60 دن کے اندر ان کیسز کو نمٹائیں اور اس سلسلے میں فوری رابطہ اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روٹین کیسز بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں، ریکوری کے اقدامات مکمل کیے جائیں اور لینڈ ریونیو نظام میں شفافیت، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں قانونی اصلاحات کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کرنے اور نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں