اسرائیلی جارحیت کو نہ روکا گیا ایٹمی جنگ کا خطرہ ،جماعت اسلامی

 اسرائیلی جارحیت کو نہ روکا گیا ایٹمی جنگ کا خطرہ ،جماعت اسلامی

اسرائیلی جارحیت کو نہ روکا گیا ایٹمی جنگ کا خطرہ ،جماعت اسلامی اسرائیل کی ایران پر کھلی جارحیت نے دنیا کے من کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

خوشاب(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت عالمی قانون، سفارتی اقدار اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، اگر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو دنیا ایک بار پھر ہیروشیما اور ناگاساکی جیسے مناظر دیکھنے کیلئے ملیں گے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی شیطان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر کھلی جارحیت نے دنیا کے من کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران ٹولہ اور مقتدر قوتیں ملک میں عوامی غصہ دبانے کیلئے گولیاں چلانے کے بجائے برادر اسلامی ملک ایران کا ساتھ دیں، ایران پر حملوں اور اس کی قیادت کی شہادت نے خطے کو ایک نئے بحران کی طرف دھکیل دیا ہے ، اگر اس آگ کو فوری طور پر نہ بجھایا گیا تو اس کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں