شاہراہیں اور بازاروں سے ہر قسم کی تجاوزات ہٹا دی گئی
شاہراہیں اور بازاروں سے ہر قسم کی تجاوزات ہٹا دی گئی گراں فروش بھی گرفتار دکانیں سیل اور بھاری جرمانوں کا عمل جاری
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) شاہ پور میں پیرا فورس کا تجاوزات اور گراں فروشوں کے خلاف جارحانہ کریک ڈاؤن ، آپریشن کے بعد شاہراہیں اور بازاروں سے ہر قسم کی تجاوزات ہٹا دی گئی، شاہراہیں اور بازار کشادہ ہو کر دلکش دکھائی دینے لگے ، گراں فروش بھی قانون کے شکنجے میں دکانیں سیل اور بھاری جرمانوں کا عمل جاری قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انفورسمنٹ آفیسر شیر جان خان ، محمد اسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خاتمہ قبضہ مافیہ سمیت گراں فروشوں کو لگام ڈالنے کے لیے پیرا فورس کو جو ذمہ داریاں دی ہیں ہم انشااللہ قانون اور طے شدہ ضابطہ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے بلا خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے اور اربن اور دیہی علاقوں میں بلا امتیاز ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور قبضہ مافیہ کو لگام دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ہر قسم کے قبضہ جات کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا مہنگے داموں اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے اور ملاوٹ اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔