رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدوود

رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدوود

رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدوود غیر قانونی اڈے تاجروں اور دکانداروں اور شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے لگے

خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلعی صد ر مقام جو ہرآباد کے چوکوں اور چوراہوں میں چنک چی رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدوود کر دیں بالخصوص افظاری کے اوقات میں خریداری کیلئے بازارجانیوالے شہریوں کو راستہ نہیں ملتا ،یہ غیر قانونی اڈے تاجروں اور دکانداروں اور شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے کے ساتھ ٹریٖک حادثات میں اضافے کا بھی سبب بن رہے ہیں ۔مین بازار میں ختم نبوت چوک ، لائبریری چوک اورجنوبی بازار سمیت تما م چورواہوں ہر رکشہ ڈرائیوروں نے قبضہ جما رکھا ہے اور انہیں کوئی پو چھنے والا نہیں، ستم طریفی یہ ہے ٹریفک پولیس عوام کے بنیادی مسئلہ پر توجہ دینے کی بجائے موٹر سائیکلوں کے ثالان کرنے میں الجھی ہوئی ہے ۔ جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے شہر یوں کو درپپی مشکلات کے ازالہ کیلئے ان غیر قانونی اڈوں کو ختم کرایا جائے بالخصوص ماہ رمضان المباری اور عید کے ایام میں شہر کے چوکوں و چوروں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس تعینات کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں