عیدکی آمد آمد، لیڈی پولیس سکواڈ تشکیل د یدیا گیا

عیدکی آمد آمد، لیڈی پولیس سکواڈ تشکیل د یدیا گیا

عیدکی آمد آمد، لیڈی پولیس سکواڈ تشکیل د یدیا گیا میل پولیس موبائل ٹیمیں بھی تشکیل ‘جیب تراش سے بچاؤ کیلئے اقدام کیا، پولیس

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی نے عید الفطر کی آمد آمد پر بازاروں شاہراہوں اور دیگر کاروباری مراکز پر جیب تراشی نوسر بازی اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے واقعات سے بچاؤ کے لیے فی میل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا اور میل پولیس موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ عید کے ایام قریب آتے ہی بازاروں مارکیٹوں شاہراہوں پر عید کی خریداری کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور خریداروں سے بازار بھرے دکھائی دیتے ہیں جن میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ایسے میں جرائم پیشہ افراد جن میں جیب تراش نو سر باز اور بے ہودہ منچلے جوان خریداری کیلئے ائی ہوئی خواتین کو تنگ کرنے اور ہراسمنٹ کے لیے پہنچ جاتے ہیں لہذا حکومت کی جانب سے عید کے ایام بازار آئے ہوئے خریداروں خصوصاً خواتین کو تحفظ دینے کے لیے فی میل پولیس آفیسر سب انسپکٹر کائنات ملک کی سربراہی میں دیگر فی میل پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا ہے جبکہ میل پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک موبائل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو دن اور شب کے اوقات میں جرائم پیشہ افراد کو لگام ڈالنے کے لیے گشت پر مامور رہے گی ڈی ایس پی نے سلانوالی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں اور دیکھتے ہی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں انشائاللہ شکایت کے ازالہ کے لیے فوری کاروائی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں