اگیگا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میںاحتجاج

 اگیگا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میںاحتجاج

اگیگا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میںاحتجاج ینکڑوں ملازمین نے باغ جناح میں دھرنا دیااور ریلی بھی نکالی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اگیگا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں دھرنا اور احتجاج کیا گیا ،سینکڑوں ملازمین نے باغ جناح میں دھرنا دیااور ریلی بھی نکالی،جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی شریک تھی،شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، جنہوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر مرکزی چئیرمین رحمان علی باجوہ ،حافظ محمد رمضان صدر پیپلا، عباس کاہلوں ڈاکٹر محمد ادریس قادری، راو شوکت، عبدالروف بھٹی ،میانوالی ،بھکر ،خوشاب کے ضلعی صدور وعہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا پنشن میں کٹ لگانا ملازمین کے ساتھ سخت ناانصافی ہے ،مرحوم ملازمین کے بچوں کی بھرتی کا کوٹہ،لیو انکیشممٹ کے خاتمہ اور دیگر مطالبات پر حکومت نظر ثانی کرے۔ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین پس کر رہ گئے ہیں ان کو ریلیف نہ دیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں