جھولوں کی تیاری و تنصیب میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال

جھولوں کی تیاری و تنصیب میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال

جھولوں کی تیاری و تنصیب میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال عیدکے ایام میں رش بڑھنے کے پیش نظر انسپکشن تاحال نہ شروع ہو سکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر کے پارکوں اورماڈل بازاروں میں جھولوں کی تیاری و تنصیب میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر قانونی کاروائی کے احکامات پر عملدرآمد ٹھس جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹس بھی مبینہ ملی بھگت کر کے حاصل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ عیدکے ایام میں پارکوں میں رش بڑھنے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جھولوں کی انسپکشن تاحال نہ شروع ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال پیش آنیوالے واقعات کے تناظر میں خصوصی گائیڈ لائن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کی تھی جس کے مطابق اچانک چیکنگ کیلئے یو ای ٹی کے ماہرین پر مشتمل 2انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہیں پارکوں اور ماڈل بازاروں میں نصب جھولوں اور دیگر مشینری کی انتہائی باریک بینی سے چیکنگ کے علاوہ اچانک چھاپے مار کر ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کا اختیار بھی دیئے گئے ، مگر یہ کمیٹیاں عملی طو ر پر فعال نہ ہو سکی دوسری جانب ہر تین ماہ بعد جھولوں و مشینری کا فٹنس سرٹیفکیٹ حسب سابق انسپکشن کے بغیر ہی حاصل کر لیا جاتا ہے۔ اس پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے اور عید کے ایام میں پارکوں میں ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر خصوصی انسپکشن ٹیموں کو ترجیح بنیادوں پر فعال کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں