مضر صحت اشیاء کی فروخت،مجموعی طور پر 4 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں کوممنوعہ اجزاء سے اشیاء کی پروڈکشن ، مضر صحت اشیاء کی فروخت، نامکمل میڈیکل سرٹیفکٹس، صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری سٹوریج اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل کے باعث 4 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔
معائنے کے دوران سینکڑوں لٹر دودھ، ناقص آئل ،ساشے گٹکا،سوڈا واٹر، ممنوعہ کولڈ ڈرنکس، تلف کیا ۔