ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا ،بچہ جاں بحق
ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا ،بچہ جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ،ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈمپر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، حادثہ گاؤں 119سلا نوالی کے قریب پیش آیا،اطلاع ملنے پر پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ،جبکہ متوفی بچے کی میت ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دی، اور ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔