اہل حدیث بھیرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد تقویٰ میں پرتکلف افطار
بھیرہ(نامہ نگار )مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہل حدیث بھیرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد تقویٰ اہل حدیث پنڈیکوٹ کے بھائیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار الصائمین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں دونوں مساجد کے علمائے کرام، نمازیوں اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر باہمی اخوت، محبت اور دینی بھائی چارے کی فضا میں مختصر درس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فضیلت الشیخ مولانا عبد الواجد سلفی نے ماہِ رمضان المبارک کی برکتوں، صبر و تقویٰ کی اہمیت اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اختتام پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ وہ رمضان المبارک کی عبادات اور نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے ۔