ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی

 ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ  کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی

خوشاب(نمائندہ دنیا )پنجاب بار کونسل کے سابق رکن حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ مرحوم کی اہلیہ اورڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد کے سر پرست اعلیٰ ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی کی ایمان افروز محفل ان کی رہائش گاہ سول لائنز جوہر آباد میں منعقد کی گئی۔

جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہر آباد ،ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب، تحصیل پریس کلب خوشاب کے علاوہ ضلع بھر کے صحافتی اداروں کے عہدیداران و اراکیں ، وکلاء، تاجروں دکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔  اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے صدر، جامع مسجد البتول کے خطیب مولانا صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے فلفسہ موت و حیات پر روشنی، انہوں نے کہا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس دنیا میں اپنے اعمال صالح کے ذریعہ سفر آخرت کیلئے زرا راہ تیار کرتے ہیں ، مرحومہ کا شمار یقیناً ایسے ہی کامیاب اافراد میں ہوتا ہے ۔ اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں