ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کے انتقال پر خوشاب تھنکرز فورم کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس
خوشاب(نمائندہ دنیا )سرگودھا ڈویژن کے ممتاز ادیب محقق شاعر اور دانشور ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کے انتقال پر خوشاب تھنکرز فورم کے زیرِ اہتمام ممتاز تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
ریفرنس کی صدارت ممتاز علمی و ادبی شخصیت پروفیسر الطاف عابد اعوان نے کی ۔ صدر چیمبر آف کامرس خان اکرام اﷲ خان کی میزبانی میں ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف عابد اعوان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم جیسی نابغہ روزگار شخصیت کا چلے جانا تحقیق و تدریس کے میدان میں بہت بڑے خلا کا سبب ہے ۔ اس کی ذات عاجزی و انکساری، سادگی ، متانت و دیانت کا حسین امتزاج تھی۔ وقت کی پابندی، محنت شاقہ اور استقامت آپ کی زندگی کا خاصہ تھی۔ آپ کے تصانیف کی تعداد 200 سے زائد ہے جو مختلف تحقیقی موضوعات کا خوبصورت مجموعہ ہیں۔