گرفتار دو تھانیدار عدالت نے بے گناہ قرار دیکر رہا کر دیا

گرفتار دو تھانیدار عدالت نے بے گناہ قرار دیکر رہا کر دیا

گرفتار دو تھانیدار عدالت نے بے گناہ قرار دیکر رہا کر دیا ڈی پی او میانوالی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو عدالت نے خارج کر دی

کالاباغ (نمائندہ دنیا ) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے حکم پر گرفتار دو تھانیدار عدالت نے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیئے ۔ سب انسپکٹر مطیع الرحمن خان اور احمد خان کو ڈی پی او میانوالی نے دوران انکوائری ہتھکڑی لگوا دی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو عدالت نے مقدمہ خارج کر دی گزشتہ روز تھانہ کالاباغ پولیس کے درج مقدمہ میں نامزد ملزمان مطع الرحمن خان ایس ائی اور احمد خان اے ایس ائی کو عدالت نے مقدمہ سے خارج کر دیا عدالت میں مقدمہ کے ریکارڈ اور پولیس رپورٹ کا بغور جائزہ لیا گیا استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ مواد اور دستیاب شواہد کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمان کے خلاف کوئی ایسی ٹھوس قابل اعتماد اور قانونی شہادت موجود نہیں جس کی بنیاد پر مزید کاروائی یا ٹرائل جاری رکھا جا سکے سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے سہیل اقبال خان نیازی ایڈوکیٹ ،خالد حسین ایڈوکیٹ ،مجید خان ایڈوکیٹ اور سعدیہ خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلان کے حق میں دلائل دیے دلائل سننے اور مقدمہ کا مکمل ریکارڈ دیکھنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج اور فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیا واضح رہے کہ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے سب انسپکٹر مطیع الرحمٰن اور اے ایس آئی احمد خان کے خلاف ڈیزل سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا نوٹس لیکر دونوں پولیس افسران کو گرفتار کرکے انکے خلاف 155C کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں