ہمارا ملک کسی بھی جارحیت کا متحمل نہیں ہو سکتا،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنگی حالات چل رہے ہیں اور ہمارا ملک کسی بھی جارحیت کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا ہم سب کو مل کر پاکستان کی سالمیت ترقی استحکام اور عوامی فلاح بہبود کے لیے کام کرنا ہوگا ۔
چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اداروں کو مضبوط کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہ ہو کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے اداروں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں اور ان کے خلاف بکواس کرنے والے افراد کا محاسبہ کریں۔