ستھرا پنجاب کا لوڈر رکشہ ٹرک سے جا ٹکرا یا ،2ورکرز شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ستھرا پنجاب کا لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرا یا جس کے نتیجہ میں دو ورکرز شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق خوشاب روڈ پر دھریمہ کے قریب ستھرا پنجاب کا لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے رکشہ سوار 2 ورکرز 25 سالہ نوجوان شہزاد اور 40 سالہ ناصر عباس شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔