موٹر وے ایم 2 جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ندیم افضل چن

  موٹر وے ایم 2 جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ندیم افضل چن

موٹر وے ایم 2 جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ندیم افضل چن ادارے ذمہ داری کا تعین کریں اور موٹروے کی مرمت کو یقینی بنائیں

بھیرہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 2 جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے خصوصاً سکرین شیشے ٹوٹنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں ہر گاڑی سے ہزاروں روپے ٹول ٹیکس کی مد میں وصول کیے جانے کے باوجود سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے موٹروے کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، جس سے مسئلہ مزید گھمبیر ہو رہا ہے ۔ندیم افضل چن نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے بھاری ٹول وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر ذمہ داری کا تعین کریں اور موٹروے کی مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور شہریوں کے مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں