پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ سست روی کا مظا ہر ہ کر نیوالے متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد کی زیر صدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اے ڈی سی جی نے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سست روی کا مظا ہر ہ کر نیوالے متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اپنے اپنے علا قوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی با قاعدگی سے چیکنگ کریں تا کہ لوگوں کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرفراہمی کویقینی بنا یا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سستی اور غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کر نیوالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گی۔