تاجروں کو آسانیاں دیکرمعیشت بہتر کی جاسکتی ،حافظ ضیاء الرحمن
تاجروں کو آسانیاں دیکرمعیشت بہتر کی جاسکتی ،حافظ ضیاء الرحمن زیادہ سے زیادہ حکومتی سطح پر ریلیف حاصل ہونے سے تاجرخوشحال ہونگے
بھلوال(نمائندہ دنیا)معروف سماجی وکاروباری شخصیت جنرل سیکٹری مرکزی انجمن تاجران بھلوال حافظ ضیاء الرحمن رانا نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کو آسانیاں دیکرملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیاجاسکتا ہے تاجر کسی بھی کاروباری سے منسلک ہوں انکو اگر کاروبارمیں آسانی ہوگی تو ان کے کاروبار سے وابستہ دیگر لوگوں کے گھروں کے چولہے جلیں گے ۔یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں تاجروں،صنعتکاروں سمیت دیگر تمام کاروباری حضرات کی شب وروز محنت شامل ہے اگر کاروباری حضرات پریشانیوں کا شکار رہیں گے تو انہیں کاروباری نظام چلانے میں آسانی نہیں ہوگی بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ اور کاروباری نظام کو چلانے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ حکومتی سطح پر ریلیف حاصل ہونے سے تاجرخوشحال ہونگے انہوں نے کہا کہ اگر تاجر خوشحال ہونگے تو ان کے کاروبار سے وابستہ لوگ جنہوں کی آمدن سے انکے گھروں کے چولہے جلتے ہیں انکا نظام چلے گا اگر تاجر بدحالی کا شکار ہونگے تو یہ طبقہ بھی پریشانی سے دوچار ہوگا حکومت کو چاہیے کہ وہ جو بھی اصلاحات عمل میں لائے اس میں تاجر طبقہ اور کاروباری معاملات کو ضرور مدنظر رکھے ۔