گورنمنٹ پرائمری سکول واڑ نمبر 3پھلروان میں رزلٹ کی تقریب
گورنمنٹ پرائمری سکول واڑ نمبر 3پھلروان میں رزلٹ کی تقریب والدین بچوں کو پرائیویٹ کے بجائے گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروایں ،اے ای او
پھلروان (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ پرائمری سکول واڑ نمبر 3پھلروان میں سالانہ رزلٹ کی شامدار تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت اے ای او مرکز پھلروان طاہر شہزادنے کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری ندیم چوہان، محمد فاروق لوہار تھے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد منیر انیس کی قیادت میں سکول کا رزلٹ سو فیصد رہا اول دوئم سوئم آنے والے طالبہ طالبات کو انعات تقسیم کئے گئے تمام سکول کے طالبہ کو یونیفارم بھی تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او پھلروان طاہر شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ تعلیم میں گراں قدر اقدامات کئے گئے ہیں والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کی بجائے گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروایں ۔ جہاں پر یونیفارم ،کتابیں بالکل فری ہیں ان گورنمنٹ سکولوں میں پرائیویٹ سکولوں کے برابر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تقریب میں راو عباس سیکرٹری محمد یونس ،حاجی سرفراز، اختر معراج صدر پھلروان پریس کلب سمیت طلباء کے والدین نے شرکت کی آخر میں سکول انتظامیہ نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ۔