منشیات فروش کو 22سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 22سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 22سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عدالت نے منشیات فروش کو 22سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے گزشتہ سال اعجاز نصیر کو بھار ی مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی ،پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت معاشرتی ناسور اپنے انجام کو پہنچ گیا، فاضل عدالت نے مذکورہ منشیات فروش کو 22 سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،ڈی پی او نے انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو کو مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں