ٹھیکیدار کی مبینہ ساز باز ،لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال
ٹھیکیدار کی مبینہ ساز باز ،لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال منصوبہ کے تحت 1.25 کلومیٹر سڑک بنانا تھی، ٹھیکدار نے 28فیصد کم کام کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ہائی وے افسران اور ٹھیکیدار کی مبینہ ساز باز سے 107 شمالی سے 111 شمالی تک بننے والے لنک روڈ کے ایسٹیمیٹ کے برعکس ناقص میٹریل کے استعمال پر اہل علاقہ نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ا ن کا کہنا ہے کہ 11-02-2026 کو محکمہ ہائی وے ہونے والے ٹینڈرز میں چک 107 شمالی سے 111شمالی تک لنک روڈ کا کام 1کروڑ92لاکھ 82ہزار روپے میں مزمل سیال نامی ٹھیکیدار کو الاٹ ہوا ،ٹھیکیدار نے 28 فیصد کم پر یہ کام حاصل کیا منصوبہ کے تحت 1.25 کلومیٹر لمبی سڑک بنانا تھی جس پر 100% کمپیکشن کر کے چار انچ پتھر ڈالنا تھا 7,7فٹ سڑک کے دونوں اطراف میں برم پر تین کلومیٹر سے لیڈ کی مٹی لاکر ڈالنی تھی اور مٹی کو 95% کمپیکٹ بھی کرنا تھا کنگری کی اینٹ بھی نئی لگانی تھی کارپٹ دو انچ کرنا تھی لیکن ٹھیکیدار نے ایکسئن آفس سے مبینہ طور پر ساز باز کر کے سڑک اکھاڑ کر چار انچ پتھر پورا کرنے کے لیے پرانا میٹریل اس میں شامل کر دیا کنگری کی اینٹ میں بھی پرانی اینٹیں شامل کر دیں اور تاحال ایسٹیمیٹ کے برعکس کام جاری ہے جبکہ اہل دیہہ کی طرف سے محکمہ ہائی وے حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی بہتری نہ آسکی ہے اہل دیہہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسٹیمیٹ کے مطابق موقع پر کام کروایا جائے ۔