مارکیٹ میں ایل پی جی گیس 500روپے کلو سے تجاوز کر گئی

مارکیٹ میں ایل پی جی گیس 500روپے کلو سے تجاوز کر گئی

مارکیٹ میں ایل پی جی گیس 500روپے کلو سے تجاوز کر گئیسرکاری ریٹ310روپے ہے جس پر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں سوئی گیس کی قلت سے مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر گیس 500 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ،جبکہ سرکاری ریٹ 310روپے ہے جس پر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں شہر کے مختلف علاقوں میں مقررہ اوقات کار میں سوئی گیس کی قلت پر صارفین ایل پی جی سلنڈر گیس استعمال کررہے ہیں اسی طرح کاٹیج انڈسٹری کا زیادہ داومدار ایل پی جی سلنڈرز پر ہے ، جس کی قیمتوں میں اضافہ سے گزشتہ روز ایل پی جی سلنڈر گیس 510 روپے کلو فروخت ہونے لگی جس پر صارفین چیخ اٹھے جنہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فوری نوٹس لیکر سوئی گیس کی بحالی اور ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں