ڈی پی او میانوالی کا پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو کندیاں کا دورہ

ڈی پی او میانوالی کا پاکستان  اسٹیٹ آئل ڈپو کندیاں کا دورہ

کندیاں (نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کا پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو کندیاں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ضلع بھر میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو کندیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں، لائٹنگ اور گارڈز کی موجودگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈپو افسران سے میٹنگ کی۔ اور سیکیورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، رات کے اوقات میں خصوصی چوکس رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول ڈپو حساس مقام میں شمار ہوتا ہے لہٰذا یہاں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات انتہائی ضروری ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں