پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ،اسسٹنٹ کمشنر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اولین  ذمہ داری ،اسسٹنٹ کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ کی زیر صدارت تحصیل میانوالی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا جائزہ اجلاس اے سی آفس میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو اشیاء خوردد نوش حکومتی نرخوں کے مطابق فراہم کرنا جملہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے ۔انھوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی/پرائس چیکنگ کو یقینی بنائیں ۔اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں