ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حسن مبین سے نقدی و موبائل چھین لیا

 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حسن مبین سے نقدی و موبائل چھین لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 7شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حسن مبین سے نقدی و موبائل چھین لیا اور جاتے ہوئے ہیلمٹ بھی لے گئے۔

سید نو کے قریب محمد عثمان نامی سیل مین سے تین ڈاکوؤں نے پونے تین لاکھ روپے کیش چھین لیا،جبکہ گورنمنٹ نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج 49شمالی سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا سامان لے اڑے ،رتہ پور ریحان کے واجد علی کی موبائل شاپ سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے 24موبائلز ،ٹھٹھی مظلم کے محمد اسلم کے رقبہ سے تین لاکھ روپے مالیت کے درخت،اولڈ سول لائن سے عبدالغفور،بلاک نمبر6سے محمد فیاض کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں