پرائس کنٹرول شعبہ فعال نہیں ہوسکا، پھل سبزیاں مہنگی
ٹماٹر 100روپے ،بھنڈی ،اروی 2 سو روپے ،کریلا 1 سو40 روپے کا فروخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے دور کر دیئے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا شعبہ فعال نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے جہاں ٹماٹر ،پیاز،ادرک کی قیمت ایک مرتبہ پھر اڑان بھرنے لگی ہے وہاں دیگر سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، حالیہ تین دنوں کے دوران ٹماٹر کی قیمت پچاس روپے سے 100روپے فی کلو تک پہنچ گئی اسی طرح گزشتہ روز بھنڈی 2سو روپے ،اروی 2 سو روپے ،کریلا 1 سو40 روپے ،بیگن ، گوبھی، گھیا کدو 120 روپے ،توری،شملہ 1سو روپے ،ادرک 540روپے ، تھوم220 روپے ، پیاز90روپے ،ہر ی مرچ 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی اور دیگر سبزیوں کے بھی اضافی نرخ وصول کئے جاتے رہے ۔