سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں سرکاری لکڑی چوری کرنے کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار جبکہ پانچ فرار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ موضع لک سے ملزمان نے پونے تین لاکھ روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ کر قریبی آرا مشین پر لے گئے ، اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے ہمراہ پولیس نے آرا مشین پر چھاپہ ماراتو ملزمان بھاگ نکلے ،تاہم ایک شخص جس کانام ربنواز بتایا جاتا ہے کو قابو کر لیا گیا جبکہ دیگر پانچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے مسروقہ لکڑی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔