کنٹونمنٹ بورڈ کی حلقہ بندیاں مکمل،اعتراضات مانگ لئے
جن علاقوں میں ردو بدل کیا گیا وہ وارڈ1 18ہزار236آبادی پر مشتمل ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹرFLX0327) الیکشن کمیشن سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کرکے عوام سے اعتراضات مانگ لئے ہیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں دس وارڈ زبنائے گئے ہیں جنکے علاقوں میں ردو بدل کیا گیا ہے وارڈ1 18ہزار236 آبادی پر مشتمل ہے اسی طرح وارڈ2کی آبادی 19ہزار408وارڈ ،تین 18ہزار504وارڈ ،چار19ہزار 985،وارڈپانچ19ہزار 326،وارڈ چھ 19ہزار881،وارڈسات 19 ہزار210، وارڈآٹھ17ہزار 245 ،وارڈنو 19ہزار44، وارڈ دس19ہزار 352آبادی پر مشتمل ہے سب سے زیادہ آبادی وارڈ چار اور سب سے کم آبادی وارڈ آٹھ کی ہے موصول ہونے والے اعتراضات کی سماعت کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 15اپریل کے بعد جاری کیا جائے گا۔