بارشوں سے گندم کی فصل کو شدید نقصان ، کھڑی فصل گر گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ ہونے والی شدید بارشوں سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے دو سو سے زائد دیہات میں کاشت کی گئی گندم کی کھڑی فصل گر گئی ہے۔
جس سے گندم کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے یہی صورتحال رہی تو حکومت کا مقرر کردہ ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکے گا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک بارش تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے ضلع سرگودھا میں 30فیصد تک رقبہ میں کھڑی گندم کی فصل بری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔