پولٹری شیڈ مالک کو اس کے شراکت دار نے 35لاکھ بٹور لئے

 پولٹری شیڈ مالک کو اس کے شراکت دار نے 35لاکھ بٹور لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولٹری شیڈ مالک کو اس کے شراکت دار نے 35لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

 فاروق کالونی کے تنویر احمد نے پولیس کو بتایا کہ محد ابوبکر اس کے شیڈ سے زندہ مرغی لے کر فروخت کرتا تھا، اس کا مجموعی بل 35لاکھ 81ہزار روپے سے تجاوز ہونے پر رقم کا تقاضا کیا تو موصوف اسے جعلی چیک دے کر رفوچکر ہو گیا۔مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں