کیس کرنے کے تنازعہ پرزخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران 96جنوبی میں عدالت میں کیس کرنے کے تنازعہ پر محمد حیات وغیرہ نے اعجاز کو کلہاڑی اور چاقو کے وار کر کے مضروب کر دیا۔
بستی مبارک پورہ میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر نگینہ کو اسکے چچا سسر نواز نے اپنی بیوی سے مل کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،78 شمالی کے رہائشی شاہ زیب جو کہ محکمہ سوئی گیس میں ملازم ہے کے گھر میں داخل ہو کر احمد بھولہ نے اسکی والدہ اور ہمشیرہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔