جعلی کولڈڈرنکس بنانے والی2فیکٹریاں سیل
سوڈا واٹر پلانٹس کو رنگے ہاتھوں معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس بناتے ہوئے پکڑ لیا ، 400 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف اور 260 لیٹر ضبط کر لی گئی دونوں مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ، شہری اپنی شکایت ہیلپ لائن 1223 پر درج کروا سکتے ہیں،جعلی بوتلیں پینے سے لوگ بیمار ہو رہے تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھامیں فوڈ اتھارٹی کا جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی مزید 2 فیکٹریوں پرچھاپہ مار کر معروف برینڈ کے لیبر لگا کر بوتلیں تیار کرنے والی2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا اور دونوں مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ،بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے تحصیل چھوٹا ساہیوال میں کاروائی کرتے ہوئے مزید2 سوڈا واٹر پلانٹس کو رنگے ہاتھوں معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس بناتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ 400 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف اور 260 لیٹر ضبط بھی کی۔ دونوں سوڈا واٹر پلانٹس کے مالکان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے ۔،فوڈ اتھارٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری اپنی شکایت ہیلپ لائن 1223 پر درج کروا سکتے ہیں۔جعلی بوتلیں پینے سے لوگ بیمار ہو رہے تھے ۔