شاہ پور صدر کی سبزی مارکیٹ کی پرانی عمارت کا ملبہ نیلام
شاہ پور صدر کی سبزی مارکیٹ کی پرانی عمارت کا ملبہ نیلام 51شہریوں نے حصہ لیا،عبدالستار نے سات لاکھ 62 ہزاردیکر خریدلیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور صدر کی سبزی مارکیٹ کی پرانی عمارت کا ملبہ نیلام کر دیا گیا نیلامی ایم سی ہال میں منعقد ہوئی جس میں 51 شہریوں نے حصہ لیا۔ اوکاڑہ کے شہری عبدالستار نے سب سے زیادہ بولی سات لاکھ 62 ہزار روپے کی بولی دے کر کامیابی حاصل کی ، چیف آفیسر مبشرکلیم گل نے بتایا کہ حکومت پنجاب ایک چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرانی سبزی مارکیٹ کی جگہ 42 دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں جو کہ جون 2026 تک مکمل ہو گی تعمیر کے بعد پرانے دکانداروں کو بغیر نیلامی کے دکانیں دی جائیں گی جبکہ دیگر کیلئے نیلام عام کیا جائے گا ، پرانی سبزی مارکیٹ کا ملبہ حکومتی ہدایات پر نیلام کیا گیا ہے ملبے میں آہنی گارڈر، سریا ، ٹی آر، اینٹیں ، شٹر اور دیگر سامان شامل تھا ، اس موقع پر ایم او آر میڈم روما فہیم ، ایس ڈی او علی مہران ، سیاسی و سماجی رہنما حاجی مظہر جھمٹ ، ملک یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے ، نیلامی کے دوران بولی دہندگان کی آپس میں کئی مرتبہ تلخ کلامی بھی ہوئی ، جس کے بعد ایم سی افسران نے ماحول کو بات چیت کے ذریعے ٹھنڈا کیا ۔