معمولی تنازعہ پر ہمسائی کو تشدد کانشانہ بنا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران نصیر پور کلاں میں معمولی تنازعہ پر بلال اور فیرو ز نے اپنی ہمسائی انور بی بی کو شاہرائے عام پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
38شمالی میں زمین کے تنازعہ پر اعجاز وغیرہ نے سیف علی کو کلہاڑی کے وار کر کے لہولہان کر دیا،موضع سید نو میں تلخ کلامی پر جاوید وغیرہ نے وارث علی کو مار مار کر ادھ موا کر دیا،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔