نوجوان نے اپنی کزن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) غلط کاری سے انکار پر نوجوان نے اپنی کزن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا جاتا ہے کہ ظہور حیات کالونی میں حمزہ نامی نوجوان نے اپنی پھوپھو زاد 18سالہ مسماۃ(ص) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مارپیٹ کرتے ہوئے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسٹتا رہا، اور شورواویلہ پر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔