سبزی فروشوں کی من مانی قیمتیں بھی دردِ سر بن گئی
سبزی فروشوں کی من مانی قیمتیں بھی دردِ سر بن گئی متعلقہ انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتی
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ سبزی فروشوں کی من مانی قیمتیں بھی شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئی ہیں، جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتی ہے پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چکوالا کے علاقوں میں تجاوزات نے سڑکوں کو تنگ کر دیا ہے ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب سبزی فروش سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔خہریوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے جب پیرا فورس علاقے میں پہنچتی ہے تو اس سے قبل ہی قانون شکن عناصر کو اطلاع مل جاتی ہے ۔ وہ فوری طور پر بجلی بند کر کے اپنا سامان سمیٹ لیتے ہیں اور فورس کے واپس جاتے ہی دوبارہ دکانیں کھول کر لائٹس جلا دیتے ہیں، جس سے حکومتی اقدامات کی افادیت سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔