آوارہ گھومنے والے جانور ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگے
آوارہ گھومنے والے جانور ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگےپٹرولنگ پولیس ان جانوروں کی روک تھام کے لئے کاروائی سے گریزاں
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں، ڈی آء خان روڈ کے اطراف آوارہ گھومنے والے جانور ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگے , دن اور رات کے اوقات میں مرکزی شاہراہوں پر مٹر گشت کرنے والے آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ۔کندیاں موڑ سے ڈی آء خان روڈ اور ایم ایم روڈ پر آوارہ گھومنے والے جانور گایں ،بھینسیں شامل ہیں جن کی وجہ سے بین الصوباء شاہراہوں سے گزرنے والی گاڑیاں حادثات کا شکار ہونے لگی ہیں پٹرولنگ پولیس کندیاں موڑ حادثات کا باعث بننے والے ان جانوروں کی روک تھام اور تدرک کے لئے کاروائی سے گریزاں ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او میانوالی سے مزکورہ مرکزی شاہراہوں پر آوارہ گھومنے والے جانور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارواء عمل میں لانے اور آوارہ جانوروں کو پھاٹک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔