خاتون پر شوہر کے چچازا د بھائیوں کا بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

 خاتون پر شوہر کے چچازا د بھائیوں کا بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

خاتون پر شوہر کے چچازا د بھائیوں کا بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا گھر چھوڑ کر میکے جا رہی تھی کہ ملزموں نے پکڑ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر میکے جانیوالی خاتون پر شوہر کے چچازا د بھائیوں کا بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ سید پور اتمان کی رہائشی انیلہ بی بی کا خاوند شوکت سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر وہ گھر چھوڑ کر میکے جا رہی تھی کہ شوکت کے چچازاد بھائیوں اعجاز اور نعیم نے اسے راستہ میں پکڑ کرشاہرائے عام پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہاتھا پائی کے دوران خاتون نیم برہنہ ہو گئی اہل علاقہ نے مداخلت کر کے اسکی جان بخشی کروائی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں