کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد شروع

کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد شروع

کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد شروع تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ٹھیک رات 8 بجے بند کروا دیئے

کندیاں(نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی ہدایات پر تحصیل پپلاں میں کفایت شعاری مہم کے تحت اوقاتِ کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے پیرا فورس کے ہمراہ رات گئے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بھر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ٹھیک رات 8 بجے بند کروا دیئے ۔ اسی طرح حکومتی احکامات کی روشنی میں تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو بھی رات 10 بجے بند کروا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محممد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ مطابق توانائی بچت اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں