میانوالی اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر

 میانوالی اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر

میانوالی اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر دس سے بارہ گھنٹے کی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے

میانوالی (نامہ نگار) میانوالی اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے دس سے بارہ گھنٹے کی کی لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے وہاں پر شہری بھی زہنی ازیت کا شکار ہیں دن میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی جبکہ رات کو بھی دو تین بار بجلی چلی جاتی ہے جسکی وجہ سے عوام کی نیندیں بھی حرام ہو چکی ہیں شہریوں ملک صابر فاروق جوڑا، ریاض احمد قریشی، محمد رمضان اویس، انجم تاجران کے نائب صدر غلام شبیر آرائیں و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت نے بجلی کے نرخ اتنے بڑھا کر غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری طرف دن میں دس دس گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو زلیل و خوار کیا جارہا ہے ۔گرمی کی وجہ سے بوڑھے بچے جوان شدید پریشان ہیں اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی جائے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں