سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی مکمل سکروٹنی کے احکامات
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی مکمل سکروٹنی کے احکامات ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کی کی سکروٹنی کا عمل انتہائی سست روی کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی مکمل سکروٹنی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور مکمل ہونیوالی سکیموں کی کی سکروٹنی کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے اوراہم نوعیت کے مختلف امور نظر اندا ز کئے گئے ، جس پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اے ڈی پی سکیموں کی دوبارہ مکمل سکروٹنی کے بعد متعلقہ ایڈمنسٹریٹو اداروں جن کے ذریعے یہ سکیمیں مکمل کروائی گئیں یا کروائی جا رہی ہیں کے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس کے ساتھ بھجوائی جائیں۔